Live Updates

پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

فساد کے بیج بونیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹ

جمعہ 24 نومبر 2017 13:05

پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فساد کے بیج بونے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ فسادکے بیج بونے والے کبھی کامیاب نہیںہوں گے، پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،جامع تحقیقاتک کرکے مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات