ہم پتے اور کھجوریں کھالیں گے مگر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے ،خادم حسین رضوی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:50

ہم پتے اور کھجوریں کھالیں گے مگر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے ،خادم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء) :اسلام آباد فیض آباد انٹر چینج پر جاری دھرنے کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے چاول کی دیگوں اور دال روٹی کے پیکٹس پر مشتمل 6گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور صادق آباد سے بھی لنگر کی 3گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا تھا اور دھرنے میں آنے والے 30افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ۔حکومت نے دھرنے کے شرکاء کا کھانا پینا بند کر دیا ہے لیکن ہم پتے اور کھجوریں کھا لیں گے مگر اپنے موقف سے دستبراد نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ فیض آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا 18روز بھی جاری ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :