کاروباری شخصیا ت ،

کمپنیوں کی طرح فنکاروں کو بھی بینک کی طر ف سے قرضے ملنے چاہئیں‘ فلمسٹا ر میرا مقامی بینک ہمیں قرضہ جاری نہیں کرتے وجہ بتائی جاتی ہے کہ فنکاروں کو قرض جاری کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ‘ گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 12:59

کاروباری شخصیا ت ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ جس طرح کاروباری شخصیا ت ،کمپنیوں اور دیگر شخصیات کو بینک کی طر ف سے قرضے دئیے جاتے ہیں اسی طرح ہم فنکاروں کو بھی قرضے ملنے چاہئیں۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فنکار جب گاڑی لینے کیلئے بینک سے قرضہ لینے جاتے ہیں تو بینک اپنی پالیسی کے مطابق ہم اداکاروں کو قرضہ نہیں دیتے جوسرا سر نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

فنکار کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اوران کو معاشرے میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہر جگہ پر ان کو وی آئی پی پروٹوکول ملتا ہے مگر ہمارے ہاں فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا یا جاتا ہے ۔ جس کی بڑی مثال یہی ہے کہ مقامی بینک ہمیں قرضہ جاری نہیں کرتے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ فنکاروں کو لان جاری کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارت خزانہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کریں کہ وہ فنکاروں کو بھی مکان ،گاڑی اور دیگر کاروبار کیلئے قرضے دینے کی پالیسی بنائیں تاکہ بینک فنکاروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو بھی قرضے جاری کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :