اساتذہ کو ان کا جائز مقام نہ دینے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، ترک صدر

جمعہ 24 نومبر 2017 12:53

اساتذہ کو ان کا جائز مقام نہ دینے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جو اقوام اپنے اساتذہ کو ان کا جائز مقام نہیں دیتیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے 24 نومبرکو یوم اساتذہ کی مناسب سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھاری ذمہ داریاں اور مقدس فرائض ادا کرنے والے اساتذہ کو میں اپنی ذات ، اپنی قوم اور ملک کے نام پر نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور طالب علموں کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔ ترک صدر نے قومی سکول کھلنے کے موقع پر اندرون ملک اور بیرون ملک فرائض ادا کرنے والے تمام اساتذہ کو اس یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔