سدہارتھ ملہوترا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پرفارم کرنے کے لئے پر جوش

جمعہ 24 نومبر 2017 12:53

سدہارتھ ملہوترا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پرفارم کرنے کے ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدہارتھ ملہوترا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ (آئی ایف ایف آئی میں پہلی بار شرکت کریں گے اور وہ اس میں پرفارم کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے اس فیسٹیول کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے اور اس تجربے سے گزرنے کے لئے بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی اختتامی تقریب 28 نومبر کو منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :