فیض آباد دھرنا، پولیس نے دھرنےکے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 12:31

فیض آباد دھرنا، پولیس نے دھرنےکے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فیض آباد کا دھرنا آج اُنیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے آج صبح احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر طلب کیا اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تین روز میں دھرنے کی جگہ کو خالی کروایا جائے۔  سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے دھرنے کے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز دھرنے کے شرکا کو کھانے کی سپلائی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجبکہ دھرنے کے آس پاس موجود کھانے کے اسٹالز بھی ہٹوانا شروع کر دئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :