اپوزیشن جماعتیں ایوان بالا میں حلقہ بندیوں کے بل کو منظور کرنے کے حق میں ہیں‘ سینیٹر ستارہ ایاز

جمعہ 24 نومبر 2017 12:40

اپوزیشن جماعتیں ایوان بالا میں حلقہ بندیوں کے بل کو منظور کرنے کے حق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایوان بالا میں حلقہ بندیوں کے بل کو منظور کرنے کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت خود ایوان بالا سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کو منظور کرانے میں عدم دلچسپی کا سامنا کررہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں بل کو منظور کرنے کے حق میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرانا درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :