میڈیا دھرنے کے نتیجہ میں راولپنڈی اور اسلا م آباد کے شہریوں کی مشکلات کو منظرعام پر لائے، سینیٹر کلثوم پروین

جمعہ 24 نومبر 2017 12:39

میڈیا دھرنے کے نتیجہ میں راولپنڈی اور اسلا م آباد کے شہریوں کی مشکلات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کا ساتھ نہیں دیتی ایوان سے بل منظور نہیں ہوسکتا، میڈیا دھرنے کے نتیجہ میں راولپنڈی اور اسلا م آباد کے شہریوں کی مشکلات کو منظر عام پر لائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان اس حوالے ملاقات متوقع ہے‘ جب تک پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے بل پر حکومت کا ساتھ نہیں دیتی اس وقت تک ایوان بالا سے بل منظور نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی کو متاثر کررکھا ہے۔‘ سپریم کورٹ نے بھی دھرنے کے خاتمے کیلئے حکم دیا تھا‘ اب عملدرآمد کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے سے پیدا ہونے والی مشکلات کو جڑواں شہروں کے عوام کے مسائل میڈیا عوام کے سامنے لائے۔