وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کرے، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

جمعہ 24 نومبر 2017 12:34

وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ ایوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں الیکٹرانک کرائم بل 2016ء کے سیکشن 53 کے حوالے سے رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ہر چھ ماہ بعد اس حوالے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد اسے متعلقہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بھیجا جائے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ رپورٹ کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لئے رپورٹ تیار کر کے پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایف آئی اے کی حالیہ ششماہی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :