ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی رپورٹیں پیش کرنے کی معیاد میں 30 یوم توسیع کی منظوری دے دی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:34

ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قواعد ضابطہ کار و انصرام کی رپورٹیں پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالرحمان ملک نے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 میں مزید ترمیم کے بل (فوجداری قوانین (ترمیمی) تحفظ حقوق مخنث افراد بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 30 روز کی توسیع کی درخواست کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پیش کئے گئے نا انصافی ’’تلافی‘‘ بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں بھی یکم دسمبر سے مزید تیس روز تک توسیع کی درخواست کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کی دونوں رپورٹیں پیش کرنے کی مدت میں 30 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :