ایوان بالا کا اجلاس، چیئرمین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنا نے بارے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواء مسترد کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:34

ایوان بالا کا اجلاس، چیئرمین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواء مسترد کر دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے تحریک پیش کی کہ عالمی بینک کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ کے مطابق 190 ممالک جن میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے، میں پاکستان 172 ویں پوزیشن پر ہے، کو زیر بحث لایا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے نے کہا کہ یہ تحریک التواء قانون پر پورا نہیں اترتی جس پر انہوں نے تحریک التواء کی منظوری نہیں دی۔