حکومت کا روپے کی قدر میں 10فیصد تک کمی کا اعلان

جمعہ 24 نومبر 2017 12:03

حکومت کا روپے کی قدر میں 10فیصد تک کمی کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء):وفاقی حکومت نے برآمد کنند گان کے مطالبے پر روپے کی قدر میں 10فیصد تک کمی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دسمبر کے آخر تک روپیہ 10فیصد تک ڈی ویلیو کر دیا جائے گا ۔قومی اخبار کے مطابق حکومت نے بڑآمد کنند گان کو خوش کرنے کے لئے روپے کی ویلیو میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا ہے ،پاکستان میں روپے کی قیمت میں کمی کے اقدام سے ملک پر کھربوں کا قرضہ بڑھ جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومت کے فیصلے کے بعد روپے کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرنسی کی ڈی ویلیو سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ۔اشیاء سستی ہو کر ملک سے باہر جاتی ہیں اور زیادہ فروخت ہوتی ہے جس سے ایکسپورٹر کو فائدہ ہوتا ہے لیکن بیلنس آف پے منٹ ان بیلنس ہوتا ہے ۔ملکی برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں اور تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ماہرین نے روپے کی ویلیو میں کمی نے کرنے تنبیہ کی ہے تا کہ ملکی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔