سپین کا پارک ملالہ یوسفزئی سے منسوب کر دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 12:23

سپین کا پارک ملالہ یوسفزئی سے منسوب کر دیا گیا
میڈر ڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔سپین کی نیوز ویب سائٹ بیئززو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کے 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد سکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے۔کونسل نے بچوں کو ایک مخصوص جگہ دی اور ان سے پوچھا کہ وہ کس کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :