Live Updates

نواز شریف ملک کا مجرم ہے‘

اس سے موازنہ کرنا میری توہین ہے،عمران خان

جمعہ 24 نومبر 2017 12:23

نواز شریف ملک کا مجرم ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اس ملک کا مجرم ہے‘ اسمبلی میں ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں مجرم پارٹی کا صدر بن سکتا ہے‘ سیاسی مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے‘ نواز شریف سے موازنہ کرنا میری توہین ہے‘ نواز شریف پیسہ بچانے کے لئے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتا ہے میں سب کچھ بیچ کر پاکستان لایا ہوں۔

جمعہ کو عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے اداروں پر حملے کررہے ہیں ہم ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی لوگوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ نواز شریف اس ملک کا مجرم ہے۔ نواز شریف پیسہ بچانے کے لئے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

نواز شریف صرف یہ بتادیں پیسہ کیسے کمایا اور باہر کیسے گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے موازنہ کرنا میری توہین ہے میں سب کچھ بیچ کر پیسہ پاکستان لے کر آیا ہوں۔ لیگل ذرائع سے بیرون ملک کمایا پیسہ پاکستان لایا اسمبلی میں ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں مجرم پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔ ان کو شرم نہیں کیا اسے جمہوریت کہتے ہیں۔ جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتا ہے جمہوری لیڈر جواب دینے کی بجائے عدالتوں پر حملے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر اپنا 300ارب بچانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات