زرداری اور بلاول مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں ،

ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 24 نومبر 2017 12:23

زرداری اور بلاول مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اور بلاول مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہوگا۔ زرداری صاحب اور بلاول مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں زرداری صاحب دانشمند ہیں اشارہ سمجھتے ہیں۔