خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے،مریم اورنگزیب

ہماری قربانیاں دہشتگردی کے خلاف پختہ قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پولیس،فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قربانیاں دے کر وطن کی بنیادیں مضبوط کیں وزیر مملکت برائے اطلاعات کا حیات آباد دھماکے پر مذمتی بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 12:14

خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری قربانیاں دہشتگردی کے خلاف بختہ قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پولیس،فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دے کر وطن کی بنیادیں مضبوط کیں، خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مریم اورنگزیب نے حیات آباد دھماکے کی شدید مذمت کی اور ایڈیشنل آئی جی اشرف نور سمیت دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لیے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ،فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دے کر وطن کی بنیادیں مضبوط کیں،ہماری قربانیاں دہشتگردی کے خلاف پختہ قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ہر پاکستانی دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر رہے گا،خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کے خلاف لڑتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ دشمن دہشتگردی سے امن،خوشحالی اور ترقی کاراستہ نہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :