دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم متزلزل نہیںہوسکتا ،وزیراعظم

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے شاہد خاقان عباسی کا حیات آباد دھماکے پر مذمتی بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 12:14

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم متزلزل نہیںہوسکتا ،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم متزلزل نہیںہوسکتا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شاہد خاقان عباسی نے حیات آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، دہشتگرد اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبروتحمل اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :