حویلی لکھا‘نواحی علاقے میں مہندی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق

جمعہ 24 نومبر 2017 12:12

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) نواحی علاقے میں مہندی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق،پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

شہر کے نواحی علاقے آبادی گوہر والی داخلی سمندری تھانہ حدود حویلی میں مہندی کی تقریب کے دوران منچلے ،شوخے افراد نے اچانک فائرنگ کرنا شروع کردی جس کی زد میں آکر اٹھارہ سالہ نوجوان نوید احمد ولد صبح صادق وٹو شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں ڈی،ایچ،کیو لے جایا گیا مگر وہ جاں بر نا ہوسکا اور زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا مقامی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیاہے مذید قانونی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :