کم عمری کی ڈرائیونگ جان لیواور قانوناًجرم ہے‘ڈی ایس پی ٹریفک حجرہ شاہ مقیم

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گاٹریفک قوانین کی پابند ی مہذب اقوام کا شیوہ ہے‘طارق جاوید

جمعہ 24 نومبر 2017 12:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید نے کہاہے کہ کم عمری کی ڈرائیونگ جان لیواور قانوناًجرم ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گاٹریفک قوانین کی پابند ی مہذب اقوام کا شیوہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں طلباء سے خطاب اور این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید نے کہا کہ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایت پر کم عمری میں ڈرائیونگ کے حوالے سے ضلع بھر میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے آپ طلبا ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمارے آنے والا کل ہیں کم عمری میں ڈرائیونگ اور تیز رفتاری سے معاشرے کو قیمتی سرمایہ سے محروم نہ کریں ، کم عمری بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں میں پمفلٹ کی تقسیم ، بینز ز آویزاں کرنا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر سمیت دیگر ذرائع کے ذریعے لوگوں کو قوانین سے آگاہ کیا جارہا ہے ٹریفک قوانین کی خود بھی پاسداری کریں اوراپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی ہدایت جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :