صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘کمشنر ساہیوال ڈویژن

ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلا ع میں بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں‘علی بہادر قاضی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلا ع میں بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوںضلع اوکاڑہ کے دورہ کے دوران کیا،انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سائوتھ سٹی اور چک نمبر 4فور ایل کے پرائمری سکولز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا بھی جائز ہ لیا،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل از حد ضروری ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کو کم کرنے میں یہ منصوبے اپنا کردار ادا کر سکیں، این این آئی کے مطابق انہوں نے تعمیراتی منصوبوں کے سربراہوں کو ہدائیت کی کہ وہ معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ذاتی نگرانی کے ذریعے وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لئے فول پروف اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

کمشنرساہیوال علی بہادر قاضی نے کیڈٹ کالج اورکاڑہ کے دورہ کے موقع پر یادگار شہدا (اے پی ایس) پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے کیڈٹس نے کمشنر ساہیوال کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،علاوہ ازیں پرائمری سکول کے دورہ کے موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے طالب علموں سے نصاب سے متعلق سولات پوچھے اور انہیں شاباش دی،انہوں نے کہا کہ طالب علم ہمارا مستقبل ہیں ان کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فراگذاشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ کرام طالب علموں کے لئے رول ماڈل بنیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دیں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف وارڈ ز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو دستیاب سہولیات میں بہتری کے لئے مسلسل اقدامات کرنے کی بھی ہدائیت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی نے ان ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :