لیسکو ڈویژن حجرہ شاہ مقیم کی سرویلینس ٹیم کا چھاپہ ،
زمیندار بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا محکمانہ نقصان کی مد میں 80ہزار یونٹس چارج کرلیے گئے ،مقدمہ درج
جمعہ 24 نومبر 2017 12:12
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی منیجر آپریشن لیسکو حجرہ ڈویژن سید قربان علی شاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد بڑے وعادی بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا جس میں ابتدائی طور پربجلی چوری کی اطلاع پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن محمد جاوید کو دیگر سٹاف کے ہمراہ نواحی گائوں شہنیوال روانہ کیاگیاتو وہا ں زمیندار محمد سجن نے اپنے زرعی ٹیوب ویل حوالہ نمبری 45-11466-1341005 کے میٹر کی باڈی کھول کر یونٹس ریورس کیے ہوئے تھے اور میٹر بجلی کو ری پیسٹ کر کے تکنیکی طریقہ سے بجلی چوری کی جارہی تھی جو سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری تھا لیسکو ٹیم نے موقع سے بجلی میٹر اپنے قبضہ میں لے لیااور بجلی چوری کی مد میں تخمینہ اسی ہزار یونٹس کا لگایا گیاجسکی رقم لاکھوں میں بیان کی گئی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی منیجر آپریشن حجرہ ڈویژن سید قربان علی شاہ نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی یہاں حالیہ تعیناتی کے بعد گھریلو ،کمرشل اور زرعی صارفین میں پایاجانیوالا بجلی چوری اور اوور بلنگ کا رجحان ختم کرنے کی خاطر اہم اقدامات اٹھارہے ہیں جس میں ابتدائی طور پر بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر ان سے محکمانہ نقصان کا ازالہ ممکن بنایاجائیگا، انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین ہماراسرمایہ ہیں اور ان کی مشکلات اور مسائل انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے مگر وہ اپنے زیر کار علاقہ سے بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اس سلسلہ میں کسی قسم کادبائو قبول نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ تمام سب ڈویژنل آفیسرز کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.