دیپیکا پڈوکون نے دھمکیوں کے خلاف خاموشی توڑ دی

بیانات سے خوفزدہ ہر گز نہیں ہوں بہرحال بھارتی شہری اور خاتون ہونے کے ناطے افسوس بہت ہے‘انٹرویو فلم’ ’پدماوتی‘‘ میں دیپیکا کیساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جو 12 جنوری کو ریلیز ہوگی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:03

دیپیکا پڈوکون نے دھمکیوں کے خلاف خاموشی توڑ دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے انتہاپسندہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کے خلاف خاموشی توڑ دی۔ بالی ووڈ فلم ’پدماوتی‘ آغاز سے ہی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر رہی ہے اور اس حوالے سے شوٹنگ کے دوران بھی پوری ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں انتہاپسندوں کی جانب سے فلم پر حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریلیز روکنے کے مطالبہ کیا گیا اور ساتھ ہی شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہندوانتہا پسند جماعت شری راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ریلیز کی صورت میں دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کی گئی تھی اور دپیکا کی ناک کاٹنے کی بھی دھمکی دی تھی لیکن آخرکار اداکارہ نے انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے خلاف خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ ان بیانات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں البتہ ایک فنکار، بھارتی شہری اور خاتون ہونے کے ناطے یہ خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔واضح رہے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے ساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جو پہلے یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی جو اب 12 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :