یونیورسٹی کی غلطی، طالب علم کو سلمان خان کی تصویر والی ڈگری جاری کردی

یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ سامنے آنے کے بعد درستگی کر کے ڈگری طالب علم کے حوالے کی

جمعہ 24 نومبر 2017 11:57

یونیورسٹی کی غلطی، طالب علم کو سلمان خان کی تصویر والی ڈگری جاری کردی
آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) بھارتی ریاست یوپی کے تعلیمی نظام میں بڑی غفلت سامنے آئی ہے ، آگرہ یونیورسٹی نے بی اے سال اول میں کامیاب ہونیوالے طالبعلم کی مارک شیٹ بالی ووڈ اداکار کی تصویر کیساتھ جاری کردی۔ یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ اعزازی تقریب منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں بھارتی صدر شرکت کر کے کامیاب طلبا میں ڈگریاں تقسیم کرینگے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانیوالی مارک شیٹ پر 17028700 رول نمبر درج ہے جس پر سلمان خان کی تصویر چسپاں ہے ۔آگرہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ امرتا سنگھ میموریل کی جانب سے جاری ہونے والی مارک شیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم نے 35 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات کیں اور پھر مذکورہ کاپی درستگی کے بعد طالب علم کے حوالے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :