پنجاب اسمبلی میں بلیک فرائیڈے کے خلاف احتجاج، اپوزیشن نے کارروائی کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 11:46

پنجاب اسمبلی میں بلیک فرائیڈے کے خلاف احتجاج، اپوزیشن نے کارروائی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بلیک فرائیڈے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشجن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جمعہ مسلمانوں کے لیے مقدس دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے بلیک فرائیڈے پر پابندی عائد کی جائے، اور بلیک فرائیڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب تک بلیک فرائیڈے کے بینرز نہیں اُتارے جارے ہم اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بلیک فرائیڈے کے خلاف قرارداد لانے کی بھی پیشکش کی جس پر اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قرارداد لانے سے کچھ نہیں ہو گا، حکومت کو چاہئیےکہ ایکشن لے کر کارروائی کرے۔