پنجاب پولیس کے کارنامے ،بہن بھائی کی بوائے فرینڈ گرل فرینڈ سمجھ کر چھترول کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 11:32

پنجاب پولیس کے کارنامے ،بہن بھائی کی بوائے فرینڈ گرل فرینڈ سمجھ کر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء) :بھائی اپنی بہن کو ٹیوشن سنٹر سے گھر لے کر آ رہا تھا کہ آگے پنجاب پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا کچھ پولیس اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ کراچھی خاصی چھترول کر دی ،لڑکا نے جتنی بار کہا کہ میری بہن ہے اس پولیس اہکاروں کی چھترول اتنی ہی سپیڈ پکڑ لیتی اور ساتھ یہ کہتے کہ بوائے فرینڈ اورگرل فرینڈ کے سیر سپاٹے ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دونوں کے ساتھ اتنی نا زیبا زبان استعمال کی کہ دونوں بہن بھائی ایک دوسرے سے شرم شار ہونے لگے ، پولیس اہلکاروں دونوں کو انتہائی بے شرمی کے ساتھ گالیاں دیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :