شدت پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے سے نہیں روک سکتیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حیات آباد، پشاور میں دھماکے کی مذمت، واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا

جمعہ 24 نومبر 2017 11:34

شدت پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیات آباد، پشاور میں دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں سینئر پولیس آفیسر اور ان کا گن مین شہید اور متعدد بے گناہ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے سے نہیں روک سکتیں، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔