متحدہ امارات میں عنقریب فوج کی ذمہ داریاں روبوٹ سنبھال لیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 11:34

متحدہ امارات میں عنقریب فوج کی ذمہ داریاں روبوٹ سنبھال لیں گے
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) متحدہ عرب اماراتنے فوج کے شعبے میں روبوٹ کی تعیناتی کی تیاری کررہا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس میں سمارٹ سروسز کے شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الرزوقی نے کہا ہے کہ ہم فوج کے شعبے میں بھی روبوٹ کی تعیناتی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔دبئی میں منعقدہ سائنس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر الرزوقی نے کہا کہ دبئی میں 27 مختلف سروسز جنہیں انسانی ہاتھوں سے انجام دیا جاتا تھا اب روبوٹس کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں پولیس سمارٹ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں روبوٹس شہریوں کو ڈیل کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2018ء میں زیادہ سے زیادہ سمارٹ پولیس مراکز کے قیام کے ذریعے شہریوں کی 80 فی صد تعداد کے مسائل ان سمارٹ مراکز میں حل کرنے کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ حکومتی مراکز کی طرف لوگوں کو جانے کی زحمت نہ کرنا پڑے اور ان کی شکایات تیزی کے ساتھ نمٹائی جاسکیں۔ایک سوال کے جواب میں الرزوقی کا کہنا ہے کہ 2020ء تک دنیا بھر میں 70 لاکھ انسانوں کی جگہ روبوٹ خدمات انجام دینا شروع کردیں گے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ روبوٹ سروسز کے نتیجے میں انسانی روزگار متاثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :