پشاور میں ایڈشنل آئی جی کی گاڑی پر دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 11:17

پشاور میں ایڈشنل آئی جی کی گاڑی پر دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں  سکیورٹی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ایڈشنل آئی جی کی گاڑی پر خود کُش حملے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے صوبے بھر میں سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ یاد رہےکہ آج صبح حیات آباد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے، دھماکے میں 4 سے 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :