کالعدم تنظیموں کے ارکان کی حوالگی کے لئے متعلقہ ممالک پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ

جمعہ 24 نومبر 2017 11:12

کالعدم تنظیموں کے ارکان کی حوالگی کے لئے متعلقہ ممالک پر دباؤ ڈالنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء):پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے افراد جن جن ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر دہشتگردی کی وارداتیں کروا رہے ہیں ان ممالک کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یا تو ان افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا یا پھر خود وہ ممالک ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ممالک ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ان ممالک کے حوالے سے سفارتی سے لیکر ہر سطح پر اثر رسوخ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جو ممالک ساتھ نہیں دیں گے ان کے خلاف سخت رویہ رکھا جائے گا ۔

اس حوالے سے پاکستان میں دوسرے ممالک کے تعینات سفارتی افسران کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔قومی اخبار کے مطابق براہمداغ بگٹی جو را کے لئے کام کر رہا ہے اس کے لئے بھی دیگر ممالک کے ساتھ روابط قائم کئے گئے ہیں ۔ایسے گروپ جو گرفتار ہوتے ہیں ان کو انٹر پول کے ذریعے منگوا کر عدالتوں میں پیش کیا جایا گا ۔