اسد عمر بھائی کا نام دبئی لیکس میں ہونے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 نومبر 2017 10:54

اسد عمر بھائی کا نام دبئی لیکس میں ہونے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2017ء) : قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے ذیلی خزانہ کمیٹی کی دبئی لیکس کی تحقیقات نیب کے سپرد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ اس پرنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے ہم نے منت ترلہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ ایف بی آر مُکر گئی ہے اور ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کاکوئی وجود نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے صرف سو لوگوں کی لسٹ دے دی ہے، جس میں کوئی مشہور نام نہیں ہے جس کی وجہ تمام اداروں کا سیاسی ہو جانا ہے۔ ایف آئی اے نے کمیٹی کے ساتھ عدم تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے بارے میں کہوں گا کہ ان کے لیے میرے دل میں عزت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ دبئی لیکس میں ان کے بھائی منیر کمال کا نام بھی شامل ہے، عمران خان کی دو بہنوں کا نام بھی دبئی لیکس میں شامل ہے جنہوں نے دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی اپنی پارٹی کا بندہ اپنے بھائی اور اپنے لیڈر کی بہنوں کے بارے میں زیرو ٹالرنس رکھتا ہے۔ کیونکہ یہ آسان کام نہیں ہوتا کہ آپ اپنے بہن یا بھائیوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں ، اس کاتمام تر کریڈٹ اسد عمر کو جاتا ہے ۔ ان کا مزید کیاکہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :