سانحہ ماڈل ٹاؤن ،حکومت کا تحقیقاتی رپورٹ شائع نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 24 نومبر 2017 10:50

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،حکومت کا تحقیقاتی رپورٹ شائع نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24نومبر2017ء):پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قومی اخبار کے مطابق ہائی کورٹ سے رپورٹ شائع کرنے کا حکم آنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔پنجاب کے جن افسران نے رپورٹ کا مطالبہ کیا ان سے حلف لیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اس کا کوئی بھی حصہ کسی سے شیئر نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم کے خلاف حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہوئی ہے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کسی بھی صورت میں شائع نہیں کی جائے گی کیونکہ اس میں سانحہ کے کچھ تلخ حقائق ہیں جس کو عوام میں لانا حکومت برداہشت نہیں کر سکتی ۔اور اس سے امن و امان کی صورتحال کے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔