ابتدائی خبر

پشاورکے علاقے حیات آباد میں پولیس گاڑی پربم حملہ، دواہلکارشہید، تین زخمی

جمعہ 24 نومبر 2017 10:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پشاورکے علاقے حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب پولیس گاڑی پربم حملے کے نتیجہ میںابتدائی اطلاعات کے مطابق دوپولیس اہلکارشہید اورتین زخمی ہوگئے ۔شہیداہلکاروں میں اشرف نوراورحبیب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ذیشان اوراعجاز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

زخمیوں اورشہداء کی لاشوں کوفوری طورپرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو1122اوردیگرامدادی اداروں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس اورسکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دھماکہ اتناشدیدتھاکہ اس کی آوازکئی کلومیٹردورتک سنی گئی۔

متعلقہ عنوان :