قومی ٹی20- کرکٹ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ (آج) شروع ہوگا

جمعہ 24 نومبر 2017 10:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی20- کرکٹ کپ کے سیمی فائنل مرحلہ کے میچز (آج) ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، اسلام آباد، فیصل آباد، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلیو اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :