پشاور: حیات آباد فیز ٹو میں خودکش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 نومبر 2017 10:00

پشاور: حیات آباد فیز ٹو میں خودکش دھماکا، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2017ء)پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی  ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور  اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سےآفس جارہے تھے کہ تاتارا پارک کے قریب ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کا ایک محافظ موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کی زد میں آنے والی پولیس کی دوسری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 4 زخمی اہلکاروں کو منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔سی سی پی اوپشاورطاہرخان کے مطابق خودکش دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی شہید ہوگئے۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔