غربت اور جہالت لوڈ شیڈنگ سے زیادہ خطرناک اور مہلک ہیں، صوبائی وزیررانا مشہود
جمعرات 23 نومبر 2017 23:12
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کثیر الجہتی پالیسی کے نتیجے میں آج صوبہ پنجاب ترقی ، سماجی فلاح اور تخفیف غربت کے حوالے سے جنوبی ایشیا ء میں روشن مثال بن کر ابھرا ہے اور اس بات کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جاتا ہے کہ انہوں نے نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعے پنجاب کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے بحران کو ایک چیلنج کے طورپر قبول کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بات کا تہیہ کر لیا کہ وہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے دم لیں گے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں پنجاب میں توانائی کا بحران ختم ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی انقلابی اصلاحات متعارف کروانے کے نتیجے میں بے وسیلہ گھرانوں کے بچوں کی تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اندھیرا بجلی کا ہو یا جہالت کا ایک جیسا خطرناک ہوتا ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ پنجاب کے کونے کونے میں علم کی شمعیں روشن کر کے جہالت و افلاس کے اندھیرے ختم کریں گے۔تقریب سے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل کے علاوہ مختلف ماہرین نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.