لورالائی میں پشتون قوم کو درپیش مسائل کے حوالے سے تاریخی جلسہ ہوگا ،

انجینئرزمرک خان اچکزئی پشتون قوم کے مسائل عوامی نیشنل پارٹی کی بدولت ہی حل ہونگے باقی تمام جماعتیں پشتونوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں، پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 23 نومبر 2017 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘سینیٹر دائود خان اچکزئی ‘ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی ‘ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن رشید خان ناصر نے کہا کہ لورالائی میں پشتون قوم کو درپیش مسائل کے حوالے سے تاریخی جلسہ ہوگا اور پشتون قوم کے مسائل عوامی نیشنل پارٹی کی بدولت ہی حل ہونگے باقی تمام جماعتیں پشتونوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جو دعوے اور وعدے کئے جارہے تھے اس میں ناکامی سے دوچار ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن اور پشین کے کامیاب جلسوں کے بعد اب اگلا پڑائو لورالائی میں ہوگا اور لورالائی کے جلسہ میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اورپارٹی کے دیگر رہنماء خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ فاٹا خیبرپختونخوا انضمام اور سی پیک کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے خیالات سب کے سامنے ہیں اور ہم کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے جس طرح ماضی میں پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی جو لوگ آئین کا بہانہ بنا کر ہمارے اکابرین پر مختلف الزامات لگاتے تھے آج وہی لوگ آئین کی کاپی تھما کر آئین کی پاسداری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آج جو قوتیں آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنے کی باتیں کررہے ہیں اگر اس وقت ولی خان نے آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہے تھے تو کوئی ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں تھا کاش اگر ہم اس وقت جدوجہد کرتے تو آج یہ نوبت پیدا نہیں ہوتی لورالائی میں پشتون قوم کو درپیش مسائل کے حوالے سے تاریخی جلسہ ہوگا اور پشتون قوم کے مسائل عوامی نیشنل پارٹی کی بدولت ہی حل ہونگے باقی تمام جماعتیں پشتونوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جو دعوے اور وعدے کئے جارہے تھے اس میں ناکامی سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :