خواب دیکھیں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کو اپنا شعار بنا

لیں،پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اعلیٰ تعلیم کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے جو روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے، وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور

جمعرات 23 نومبر 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) خواب دیکھیں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کو اپنا شعار بنا لیں یہ باتسید بابر علی نے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نئے طلباء کیلئے انڈکشن برائے 2017ء کی تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے جو روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مربوط اور دیر پا حکمت عملی مئوثر انداز میںفعال ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ انجنیئرنگ کی تعلیم سے ملکی ترقی منسلک ہے کیونکہ اسکی بدولت معشیت میں حوصلہ افزاء استحکام ممکن ہے لہذا اس پیشے سے وابستگی کیلئے محنت ، لگن اور سائنسی بنیادوں پر مشاہدات کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایجادات اور جدت پسندی کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر عبور حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دورس حکمت عملی اور فیصلہ سازی کی جائے۔

اس امر میں یو ای ٹی لاہور ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کے مطابق انجنیئر تیار کر رہی ہے اس وقت 45000سے زائد مختلف مقامات پر یو ای ٹی کے فارغ التحصیل تعینات ہیں۔ آئندہ آنے والے دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تحقیق ، جدید تکنیکی مہارتوں اور علوم سے طلبہ کو خود کو لیس کرنا پڑے گا جو اس ملک کی ترقی کیلئے جزو لازم ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا انجنیئرنگ یونیورسٹی پاکستان کی ان نمایاں یونیورسٹیوں میں شامل ہے جسکے آٹھ پروگرام -’’آئوٹ کم بیس‘‘ نظام کے تحت منظور شدہ ہیں جبکہ باقی پروگراموں کی منظوری بھی جلد عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت تعلیم اور نوجوان نسل کو روزگار کیلئے نہ بہت بڑی رقم مختص کی ہے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے ۔ یو ای ٹی میں ملکی اور غیر ملکی نوجوان زیر تعلیم ہیں اور انکو معیاری انجنیئر بنانے کیلئے مختلف سہولیات ہمہ وقت فراہم کی جارہی ہیں اس لحاظ سے کوئی امتیازی ضوابط نہیں ہیں لہذا کسی بھی دفتر سے مدد لینے کیلئے ہچکچانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

امید کی جاتی ہے کہ چار سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔تقریب میں نئے داخل ہونے والے طلباء طالبات سے ڈائریکٹر طلبا ء امور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر نے حلف لیا۔ اس موقع پر یوای ٹی کی سٹوڈنٹس سوسائٹیز نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کو جامعات میں ہونے والے سرگرمیوں سے متعلق اگہی فراہم کرنے کیلئے اسٹالز بھی لگائے جنہیں مہمانوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کثیر تعداد نے دیکھا اور معلومات حاصل کیں۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے سید بابر علی اور سلطان خان کو اعزازی شیلڈ زپیش کی۔

متعلقہ عنوان :