پنجاب حکومت نے لوکل ڈویلپمنٹ پیکیج کی حتمی منظوری دے دی

جمعرات 23 نومبر 2017 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پنجاب حکومت نے لوکل ڈویلپمنٹ پیکیج کی حتمی منظوری دے دی، چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں 11 ارب 83 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، بتایا گیا ہے کہ 274 یوسیز میں ترقیاتی کاموں کے لئے 68 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز خرچ ہوں گے، حکومت ہر یونین کونسل کے 25 لاکھ کے ترقیاتی کام کروائے گی، پیکیج کے تحت بلدیاتی نمائندے صرف تجاویز تک محدود رہیں گے، چیئرمین اپنی یوسیز میں ترقیاتی کاموں کی لسٹیں تیار کر کے جمع کروائیں گے، محکمہ لوکل گورنمنٹ ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور اخراجات خود ادا کرے گا، محکمہ خزانہ ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز محکمہ بلدیات کو جاری کرے گا، ترقیاتی کاموںکی مد میں کسی بھی بلدیاتی نمائندے کو فنڈز نہیںدیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :