عید میلاد النبیؐ ، خیبر پختونخوا میں سیرت نبوی ؐ کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی
ملکی سطح کیساتھ صوبے میں بھی صوبائی دارالحکومت ،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی
جمعرات 23 نومبر 2017 22:53
(جاری ہے)
پاکستان اور بیرون ممالک سے معروف مذہبی دانش ور اور سکالرز بھی مذکورہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سیرت،نعت،کتابوں اور مضامین نویس کے قومی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو انعامات اور ایوارڈ دئیے جائیں گے۔
نبی پاکؐ کی تعلیمات کو فروغ دینے اور انہیں مزید اجاگر کرنے کیلئے وزارت مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی ہر سال کئی سیرت لکھاری مقابلوں کا اہتمام بھی کرتی ہے جن میں قومی،علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں سیرت کی کتابوں کا مقابلہ ،نعت کی کتابیں لکھنے کا مقابلہ ،خواتین سکالرز کی جانب سے اسلامی کتابوں کے مقابلے،مقالات سیرتؐ اور خصوصی سیرت نمبرز والے رسالے اور میگزینز کے مقابلے شامل ہیں۔ کانفرنس کا تھیم ہے ’’ اسلامی ریاست میں قومی قیادت (لیڈر شپ)کے لئے رہنما اصول ،تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں‘‘ خیبر پختونخوا میں اس سلسلے میں صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی کمیٹیاں صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کریں گی۔ جبکہ رسول پاکؐ کی زندگی اور سیرت کے متعلق صوبائی حکومتوں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی ایسے ہی مقابلوں کا اہتمام کیاجائے گا۔اس کے علاوہ 12 ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور پبلک ہالوں میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ12ربیع الاول کو دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔اس ضمن میں حکومت کی سادگی مہم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی عمارتوں پر خصوصی سیرت ؐ بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ چراغاں کیا جائے گا۔اس موقع پر تمام سکولوں ،کالجوں،یتیم خانوں، بیوہ اور بے سہارا خواتین کے مراکز،معذور اور اپاہج میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ جیلوں میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سینما گھروںاو ر ٹی وی چینلوں میں بھی اپنی معمول کی فلموں اور ڈراموں کی بجائے اسوہ حسنہؐ،اعلیٰ اخلاق و اعلیٰ کردار اور رسول پاکؐ کی تعلیمات پر مبنی پروگرام دکھائیں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ اوقاف ،حج و مذہبی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.