خیرپور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں لگے ہوئے سی این جی گیس سلنڈرز ہٹانے کی کاروائیاں ..
تازہ ترین : 1

خیرپور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں لگے ہوئے سی این جی گیس سلنڈرز ہٹانے کی کاروائیاں جاری ہیں

سکھر۔ 23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) خیرپور میں انتظامیہ کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں لگے ہوئے سی این جی گیس سلنڈرز کو ہٹایا جانے کی کاروائیاں جارہی ہیں، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو اور ایس ایس پی خیرپور غلام اظفرمہیسر کی خصوصی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے سی این جی سلنڈروں کے خلاف لقمان، شاہ حسین، مریم توپ چوک پر آپریشن کرتے ہوئے اے ڈی سی ٹو عبدالکریم میمن، اے ایس پی سٹی رائے مظہر اقبال اور ٹریفک سارجنٹ علی شیر شیخ نے 80 سے زائد ویگنوں، سوزوکی، بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ میںسے سی این جی سلنڈر نکلوادیے اس موقع پر اے ڈی سی ٹو اور اے ایس پی سٹی نے تمام ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں کو سخت تنبیہ کی کہ وہ دیگر گاڑیوں سے سی این جی سلنڈر نکلوادیں بصورت دیگر ان کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا اور ٹریفک قانون کے تحت ان کی گاڑیاں چالان کرکے ان کو بند کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا کیونکہ سی این جی سلنڈر کے پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:20:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں