باجوڑایجنسی کے صدیق آباد بازار میںکپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ..
تازہ ترین : 1

باجوڑایجنسی کے صدیق آباد بازار میںکپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء)باجوڑایجنسی کے صدیق آباد بازار میںکپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ۔ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے صدیق آباد بازا رمیں کپڑے کے دکان میں آتشزدگی سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ بن گیا ۔مذکورہ واقعہ اے این پی کے سینئر رہنماء باچا خان کے دکان میں پیش آیا ۔ باچا خان کے مطابق دکان میں پچاس لاکھ سے ساٹھ لاکھ روپے تک کا کپڑا موجود تھا۔ دکاندار کے مطابق دکان میں بجلی کنکشن نہیں لگایاگیاتھا جس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس وجہ سے آتشزدگی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہوسکتاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:20:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں