کراچی میں پاک بحریہ کی ڈ ا ئیونگ آپریشن ، ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی
تازہ ترین : 1

کراچی میں پاک بحریہ کی ڈ ا ئیونگ آپریشن ، ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے کراچی میںڈائیونگ آپریشن کرتے ہوئے بفرزون کے نالے سمن آباد میں ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی۔نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لئے ڈائیونگ آپریشن کی انجام دہی کے لئے پاک بحریہ نے اپنے غوطہ خوروں کی ٹیم بھیجی ۔ غوطہ خوری کے ایک طویل اور سخت آپریشن کے بعد نالے میں ڈوبنے والے بد قسمت بچے کی نعش نکال کر والدین کے حوالے کی گئی۔

پاک بحریہ نے کراچی کے سائٹ ایریا کے ہارون آباد نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لئے غوطہ خوری کا آپریشن کرنے کے لئے بھی ایک دوسری ٹیم روانہ کی ۔ یہ ڈائیونگ آپریشن جاری ہے۔پاک بحریہ ضرورت کے وقت شہری انتظامیہ کی درخواست پر سول آبادی میں انسانی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار اور پیش پیش رہتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:20:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں