"لوہے کے چنے کھانے سے جو دانٹ ٹوٹتے ہیں میں ان کا بھی علاج کرلیتا ہوں" عارف علوی ..
تازہ ترین : 1

"لوہے کے چنے کھانے سے جو دانٹ ٹوٹتے ہیں میں ان کا بھی علاج کرلیتا ہوں" عارف علوی کا سعد رفیق پر طنز

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) لوہے کے چنے کھانے سے جو دانت ٹوٹتے ہیں میں ان کا بھی علاج کرلیتا ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے وزیررییلوے خواجہ سعد رفیق پرگہرا طنز کرڈالا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر انہیں گہرا طنز کردیا۔ خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریر کے دوران بیان دیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے تمام کارکنان بشمول وہ خود لوہے کے چنے ہیں جن کو کبھی چبایا نہیں جاسکتا تاہم اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے خواجہ سعد رفیق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوہے کے چنے کھانے سے جو دانت توٹ جاتے ہیں وہ انکا بھی علاج کرلیتے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کے اس بیان کے بعد وہ کافی دیر تک خبروں کی زینیت بنے رہے تھے جبکہ اب عارف علوی کا خواجہ سعد رفیق پر طنز بھی سامے آگیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/11/2017 - 22:12:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں