پشتونخوامیپ کے حاجی عبدالعزیز بازئی کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں

جمعرات 23 نومبر 2017 22:51

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پشتونخوامیپ کے حاجی عبدالعزیز بازئی کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ مرحومہ انقلابی شاعر حبیب اللہ ماما کی بھاوج ، حمید اللہ ، عصمت اللہ کی والدہ ماجدہ تھی ۔ فاتحہ خوانی محب اللہ کی رہائش گاہ کلی راغہ سرہ غوڑگئی میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ ،رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ ، رحمت اللہ صابر ، ڈسٹرکٹ ممبر حبیب الرحمن بازئی، باز پشتون ،نور بیدار ، محب اللہ نے مرحومہ کی انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔