کوئٹہ،حاجی محمد حسن ترین مرحوم کی بیوہ انتقال کرگئیں

جمعرات 23 نومبر 2017 22:51

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) حاجی محمد حسن ترین مرحوم کی بیوہ انتقال کرگئیں۔ وہ حاجی محمد ہاشم ترین، پروفیسر حکیم اللہ ترین ، امین اللہ ترین ، فیض اللہ ترین ، حافظ رفیع اللہ ترین اور محمود خان ترین کی والدہ، پیر احسان اللہ کی ہمشیرہ ، پشتونخوامیپ کے علاقائی سیکرٹری وکونسلر پیر حمد اللہ اور پیر شمس اللہ کی پھوپھی اور کونسلر سعد اللہ لالا ، حاجی انور ترین ، حاجی عبدالوہاب ترین کی بھاوج تھیں ۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی کلی ملیزئی علیم مسجد میں جاری ہے ۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء سردار مصطفی خان ترین ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، ایم پی اے سید لیاقت آغا، میئر سید شراف آغا، ڈپٹی چیئرمین صورت خان کاکڑ ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ، عبدالحق ، علی محمد کلیوال نے مرحومہ کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں۔

متعلقہ عنوان :