موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح تعلیم رہی ہے، عارفہ صدیق

جمعرات 23 نومبر 2017 22:51

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح تعلیم رہی ہے، اس لیئے جتنے تعلیمی ادارے اس موجودہ دور حکومت میں بنے اتنے گزشتہ 20سالوں میں بھی نہیں بنے تھے ۔ ہم اپنے عوام کے پاس اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے ہمیں امید ہے کہ ہمارے باشعور عوام کی خدمت کو مد نظر رکھیں گے ۔ سکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی محکمے کے اولین فرائض میں شامل ہیں۔

اس سلسلے میں جلد ہی محکمہ کے اعلیٰ افیسران سے ملاقات کرکے سکول کے ضروریات اور مشکلات سے آگاہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کاسیان بلیلی کے دورے کے موقع پراساتذہ اور علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی غلام صدیق ، ڈی ڈی ای او گل محمد کاکڑ اور بی آر ایس پی کے نمائندے ہمراہ تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے سکول کے مختلف کلاسز میں جاکر طالبات کے نصاب کو دیکھا طالبات سے مختلف مضامین کے سوالات پوچھے ، سکول کی بلڈنگ کا معائنہ کیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سکول کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے جلد ہی محکمے کے سیکرٹری سمیت اعلیٰ افیسران سے ملاقات کی جائیگی اور ان مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کہا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختصر عرصے میں سینکڑوں کی تعداد میں نئے سکولوں کا قیام ، اپ گریڈیشن ،وہاں پر بنیادی ضروریات کی فراہمی ، اساتذہ کی فراہمی وغیر ہ اولین ترجیح رہی ہے ۔ ہم اس کام کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں اور بلا تفریق خدمت کے اس جذبے کو مستقبل میں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :