پشاور، تمام ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں،کمشنر مردان ڈویژن

جمعرات 23 نومبر 2017 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے متعلقہ حکام کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیتاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں، صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کردہ سکیموں میں اعلیٰ میٹریل کے استعمال کے ساتھ انکی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

و ہ ڈویژنل سطح پر ترقیاتی سکیموں اور محکموں کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈپٹی کمشنر مردان صوابی متعصم با اللہ ، سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو عبد الغفور کے علاوہ ڈویژنل سطح پر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سروس ڈیلیوری سنٹر صوابی پر تقریباً50فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ گجو خان میڈیکل کالج صوابی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔

جبکہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے ۔ اور ٹینڈر بھی عنقریب شائع کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ بس ٹرمینل مردان کے حوالے سے کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی کو بتایا گیا کہ 140کنال زمین پر تعمیر ہوانے والے بس ٹرمینل کیلئے زمین کے مسائل حل کئے گئے ہیں اور پی سی ون بھی بہت جلد ریوائز کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ، بینظیر چلڈرن ہسپتال مردان اور باچا خان میڈیکل کالج مردان کے حوالے سے کمشنر مردان نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ باقی کام بھی بہت جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوسکیں۔

جبکہ بیسک ہیلتھ یونٹ چار بانڈہ ، گرلز کیڈٹ کالج مردان اور دوسرے تمام کام جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں اور کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی کو محکمانہ طور پر چیک کیا جائے۔ رشکئی انٹر چینج سے جلالہ بائی پاس روڈ کے حوالے سے کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ پیکچ 1، کا بقایا کام 30دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور پیکج2- کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوسکیں۔

دریں اثناء کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈویژنل سطح کے افسروں پر زور دیا کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائے اور عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر خدمت کریں، اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کمزور کارکردگی والے محکموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :