سیرت نبویؐمیں ہی انسانیت کی فلاح ہے ،آپ ؐ کی زندگی تمام انسانیت کے لئے عملی نمونہ ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سیرت نبویؐ میں ہی انسانیت کی فلاح ہے ،آپ ؐ کی زندگی تمام انسانیت کے لئے عملی نمونہ ہے ، آپ ؐ نے ہمیشہ امن اور انسانیت سے صلاح رحمی کا درس دیا قرآن و سنت میںہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ، ہم ایک سودی نظام کے تحت اپنی زندگی گزار رہے ہیں ،ہماری حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کا اعلان ہے سودی نظام معیشت ،امریکی غلامی،بے روزگاری،مہنگائی اورکرپشن نے ہمارے مسائل میں بدترین اضافہ کر دیا ہے سیرت النبی ؐ کا پیغام یہی ہے کہ ہم نبی پاک ؐ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کریں ۔

سیکولر بے دین نظام کی وجہ سے پاکستان کے عوام بدترین مسائل میں پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نبی مہربانؐ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت آج دنیا کو پہلے سے بھی زیادہ ہے‘ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی انسانیت آج تباہی کے کنارے کھڑی ہے بطور مسلمان اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ عشق مصطفیؐ کے ذریعے ہی امت مسلمہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

پیغام مصطفی کو گھر گھر پھیلا کر نظام مصطفیؐ کو ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ پاکستان میں مدینہ والا نظام نافذ ہوجائے تو ہمارے سارے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے امت مسلمہ کارشتہ اپنے نبیؐ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولؐ کو اپنانا ہوگادیگر مقررین نے کہا کہ ہمیںاس ناکام نظام وغافل حکمرانوں کو بدلنے کے لئے مل کر کوشش کرنیکی ضرورت ہے۔

جشن عید میلادلنبی ؐ منانے کا تقاضایہی ہے کہ ہم انفرادی واجتماعی طور پر ملکرہر قسم کی منکرات ،برائی ،ظلم وجبر سے پرہیز کریں نظریاتی مملکت پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں دین دار دیانت دار حقیقی لیڈرزکو آگے کریں کرپٹ مافیا کاراستہ روکھیں او رجنہوں نے ہمیں اسلامی وقومیت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا ہے اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں آئندہ ان لٹیروں عوام دشمنوں کو ووٹ نہ دیں اگر ہم نے الیکشن کے دنوں میں ہوش کا ناخن نہ لیا اور لمحوں کی خطانہ کہ تو ہم بحیثیت قوم بہت سارے مسائل پریشانیوں ومشکلات سے نجات مل سکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن لوٹ مار تعصب ونفرت سے پاک پارٹی ہے ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں ہر قوم وعلاقے کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی اسلامی حقوق مل سکتے ہیں اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔