پاکستان کے سینما گھر سنیپیکس سینما کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

ویب سائٹ کے سرور پر کام جاری ہے اور اسے جلد بحال کرلیا جائے گا ،ْجنرل منیجر

جمعرات 23 نومبر 2017 22:43

پاکستان کے سینما گھر سنیپیکس سینما کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کے سینما گھر سنیپیکس سینما کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ویب سائٹ کو ٹیم پاک سائبر اٹیکرز نامی ہیکرز نے ہیک کیا ،ْہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر پیغام چھوڑا کے ہم لیجنڈز ہیں۔

(جاری ہے)

اپنا مزید تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپنے سرور کی حفاظت کریں، ہماری عزت کریں ورنہ ہمارے آنے کی امید رکھیں ،ْہیک ہونے کے بعد ویب سائٹ پر فیصل 1337 بھی لکھا آیا اور اس نام کا ایک پیج فیس بک پر بھی موجود ہے۔

اس فیس بک پیج پر اس سے قبل کئی اور ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی پوسٹ بھی موجود ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی امریکہ میں استعمال ہونے والی ویب سائٹ ،ْبھارتی شہر بنگلور کی پولیس کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ اور ریاست کیرلا کی ایک ویب سائٹ شامل ہیں جبکہ اب تک سنیپیکس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مقصد سامنے نہیں آیا۔سنیپیکس کے جنرل مینجر محسن یاسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے سرور پر کام جاری ہے اور اسے جلد بحال کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :