پاناما پیپرزمیں دیگر افراد کیخلاف تحقیقات ،ْنیب اور وفاق کو نوٹس جاری

کرپشن جیسی خوفناک بلا کو ختم ہونا چاہیے یہ معاملہ جامع تحقیقات کا ہے ،ْعدالت عظمیٰ ریاست کے ہر ادارے میں کرپشن پائی جاتی ہے، کرپشن کی روک تھام کے لیے حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے ،ْججز کے ریمارکس

جمعرات 23 نومبر 2017 22:45

پاناما پیپرزمیں دیگر افراد کیخلاف تحقیقات ،ْنیب اور وفاق کو نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل تمام پاکستانیوں کیخلاف درخواست پر وفاق اور نیب کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن جیسی خوفناک بلا کو ختم ہونا چاہیے یہ معاملہ جامع تحقیقات کا ہے۔ جمعرات کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پاناما لیکس میں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغاز میں طارق اسد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ کرپشن کر کے پاناما میں کمپنیاں بنانے والوں کے خلاف بلا تفریق کاررروائی ہونی چاہیے ،ْٹیکس بچانے کیلئے یہ کمپنیاں بنائی جاتی ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئیے آمدن سے زائد اثاثوں کے مالکان کے خلاف کارروائی ہی اصل مقدمہ ہے،پر اس کا تعین نیب نے کرنا ہے۔

عدالت کے مطابق ریاست کے ہر ادارے میں کرپشن پائی جاتی ہے، کرپشن کی روک تھام کے لیے حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ نے امیر جماعت اسلامی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے وفاق اور نیب کو نوٹس جاری کردیے۔کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :